دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ سابق جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل رحیم الدین خان کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ رحیم الدین خان افواج پاکستان کے عظیم ترین افسران میں تھا جنہوں نے ملک کی سلامتی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا تھا جو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا اللہ تبارک و تعالی مرحوم سابق جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل رحیم الدین خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
