سعودی حکام کا مملکت میں  طب کے شعبے میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

Spread the love

انکے ساتھ بھی کسی قسم کے تعاون کی اجازت نہیں جو ادارہ یا فرد انکے ساتھ تعاون کرے گا۔

سعودی عرب(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سعودی حکام نے طب کے شعبے میں جعلسازی کرنے اور ان کے ساتھ دینے والوں کو سنگین انجام سے خبردار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے طبی اداروں اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے صحت کا پیشہ اپنانے والوں کے ساتھ کسی قسم کے کوئی معاملات نہ رکھیں۔
بلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ دو طرح کے افراد سے کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے،پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایک تو وہ ہیں جو غیر قانونی طریقے سے صحت کا پیشہ اپنائے ہوئے ہیں، دوسرے وہ ہیں جو صحت کے پیشے سے منسلک ہیں لیکن ان کے پاس صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے مطلوبہ لائسنس نہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی کسی قسم کے تعاون کی اجازت نہیں، جو ادارہ یا فرد ان کے ساتھ تعاون کرے گا اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں