وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کے پولیٹیکل اسسٹنٹ ملک حق نواز سنگلہ کی پریس کلب آمد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کے پولیٹیکل اسسٹنٹ ملک حق نواز سنگلہ کی پریس کلب آمد، صدر رانا جاوید نثار کی خصوصی دعوت پر مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری مہر عباس، سینئر نائب صدر میاں وسیم ریاض،سینئر صحافی نوید غنی،سلیم کاٹھیا، میاں رمضان اور دیگر پریس کلب ممبران نے مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ملک حق نواز سنگھلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے کا ناک آنکھ اور کان ہے میڈیا ہمیشہ سے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ہم اپنے قائد چوہدری پرویز الہی اور سابقہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو قدرتی آفات نے گھیرا ہوا ہے سیلابی علاقوں میں سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تب ہی ہم اس قدرتی آفات سے لڑ سکے گے اور اس میں مخیر حضرات کو بھی پہلے کی طرح پھر ایک دفعہ رول ادا کرنا ہو گا اللہ پاک ہمیں ان قدرتی آفات سے بچائے رکھے کیونکہ ہمارے جیسے ملک اس طرح کی قدرتی آفات سے لڑنے کے قابل نہیں ہے اور اس کے علاوہ ہم اپنے دوست ممالک کو بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں ایک دفعہ پھر اپنا کردار ادا کر کے دوست ممالک ہونے کا ثبوت دیا ہے آخر میں انہوں نے رانا جاوید نثار کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے میرے مقامی شہر میں مجھے صحافیوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیااور میری عزت افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں