ڈپٹی کمشنر محترم نعمان حفیظ صاحب کی زیرِ صدارت ریڈ کریسنٹ کا اجلاس

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محترم نعمان حفیظ صاحب ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔جس میں سی سی او ہیلتھ،سی ای او فنانس،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ، چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر ،امجد گوندل ایڈووکیٹ،سید اختر علی شاہ اور میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔اس اجلاس میں مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ڈپٹی کمشنر محترم نعمان حفیظ صاحب نےکہا۔کہ محکمہ ہیلتھ کے زیرِ اہتمام دور دراز کے علاقوں میں جو فری ڈسپنسریاں بنائی گئی ہیں۔وہاں کچھ کمیٹیاں بنائی جائیں۔جو مخیر حضرات کے تعاون سے ان ڈسپنسریوں کے عملے کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات پورے کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکیں۔ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ نے رائے دی کہ جتنی بھی پرائیویٹ لیبارٹریز ہیں۔وہاں کوئی ایسا قدم اٹھایا جائے جس سے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی فنڈنگ میں اضافہ ہو سکے۔سیدہ شاہدہ شاہ،سید اختر علی شاہ اور راجہ نوبہار جرنلسٹ نے مشورہ دیا۔کہ جو بھی پرائیویٹ سکول مالکان اپنے سکولز رجسٹرڈ کروانے آتے ہیں۔ان کو ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ٹکٹ دیئے جائیں۔تاکہ فنڈنگ میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔دیگ حاضرین نے بھی اس سلسلے میں اپنی اپنی آراء دیں۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں