سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر ترکیہ سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی

Spread the love

ترکش ایئر فورس کے ایئربس طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ضروری سامان لے کر جمہوریہ ترکیہ سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر فورس کے ایئربس طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم او ایف اے نے پرواز کا استقبال کیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے، ترکیہ کے سفیر، ترک قونصلر جنرل، بریگیڈیئر جاوید اور کرنل یاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں