رپورٹ کے مطابق 630 گھر مکمل تباہ ہو گئے جب کہ 250 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث گاں کے گاں اجڑ گئے، جس کے بعد شدید انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہلال احمر خیبر پختونخوا نے لوئر کوہستان، اپر کوہستان اور کولئی پالس میں نقصانات کی ابتدائی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں گاں کے گاں اجڑ گئے۔رپورٹ کے مطابق 630 گھر مکمل تباہ ہو گئے جب کہ 250 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے۔ کے جاں بحق اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر زرعی زمین، مویشیوں کی ہلاکت ، کئی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع اور پانی کی لائنیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔ زمینی راستے منقطع ہونے کی وجہ سے متاثرین کو خوارک اور پانی کی شدید قلت کا سامناہے۔ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے والی ٹیموں نے کئی روز کی مشقت کے بعد متاثرہ علاقوں کی طرف پہنچانا شروع کردیا ہے۔ پاکستان ہلال احمر خیبر پختونخوا نے ممکنہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے دیگر فلاحی اداروں اور عالمی تنظیموں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔