وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مردان حریت کے سالار قافلہ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں 53ویں سالانہ مجلس اعزاء علی رضا جعفری ٹرسٹ کے زیر اہتمام جناح کالونی وزیرآباد میں منقعد ہوئی. جس میں علامہ اسد رضا جوہری، علامہ محمد حسین جلوی،علامہ الیاس رضا یزدانی،علامہ محمد شفا نجفی،اور علامہ ظہیر ذیشان نے میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی بے مثال ا ستقامت اور جوانمردی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا.جبکہ ذاکرین اہلبیت معین قاسم عسکری،اور اختر حسین طور نے منظور نذرانہ عقیدت پیش کیا. بعد ازاں شبیہہ علم کا جلوس برآمد ہوا جس میں ڈویژن بھر کے ماتمی حضرات نے شرکت کی.نقابت کے فرائض احسن رضا شیرازی نے ادا کئے. منتظم اعلی احسن رضا بٹ کی زیر نگرانی حاضرین میں کھانا تقیسم کیا گیا.
