کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس کمیٹی روم میں ہوا ۔جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ ،محمد امین میر ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا ،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ ،ارشد محمود مبارک ،شاہد جلیل سیٹھی ،محمد ارشد احمد مرزا ،میجر(ر) ذرغون گل اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں یوم دفاع کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کی منسوخی کے حوالے سے شرکاء کو بتایا گیا کہ چونکہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہزاروں لوگ موت کی نیند سو گئے، ان کے مکانات،مال مویشی ،عزیزواقارب سیلاب کی نظر ہو گئے۔ملک بھر میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی کا سا سماں ہے ،اس لیئے ان تباہ کاریوں کی وجہ سے اس پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔البتہ شہدائے ستمبر 1965ءکی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے مورخہ 06_ستمبر2022ءبروز منگلوار دن گیارہ بجے الحقیق ہال میں فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مورخہ 25-اگست2022ءکو جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرین کے لیئے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کی طرف سے ایک لاکھ روپے کی مالیت کی اشیائے خوردونوش سول انتظامیہ کی وساطت سے بھجوائی گئی تھیں ۔اسی سلسلے میں اشیائے خوردونوش جن کی مالیت بھی ایک لاکھ روپے ہےاور جس میں اچار اور خشک دودھ بھی شامل ہے کی دوسری کھیپ آرمی کی وساطت سے بھجوائی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں مبلغ دس ہزار روپے بھی کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کی طرف سے جہلم کی سماجی تنظیم”جہلم فورم”کے ریلیف فنڈ میں بطورِ عطیہ جمع کروا دیئے گئے ہیں۔اس کے بعد ڈاکٹر شاہد تنویر جنرل سیکرٹری سی ڈی سی المرکزجہلم نے پی ایم اے جہلم کی ہمراہی میں حال ہی میں راجن پور میں اپنے دو روزہ میڈیکل کیمپ کے بارے میں بتایا۔جہاں سیلاب سے متاثرین مریضوں کا فری طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات وغیرہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی گئیں
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں