سنجے پاروانی کی جانب سے 500 برسات متاثرین گھرانوں میں کھانا تقسیم

Spread the love

سنجے پاروانی نے ان علاقوں میں کھانا تقسیم کیا جہاں پر تاحال کوئی بھی سرکاری نمائندہ نہیں پہنچا۔

میرواہ گورچانی (نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سنجے پاروانی کی کی جانب سے 500 برسات متاثرین گھرانوں میں کھانا تقسیم -سنجے پاروانی نے ان علاقوں میں کھانا تقسیم کیا جہاں پر تاحال کوئی بھی سرکاری نمائندہ نہیں پہنچا- یہ وقت سیاسی اختلاف بھلا کر انسانیت کی خدمت کا ہے- رکن سندھ اسمبلی سنجے پاروانی –
حالیہ طوفانی بارشوں کے پیدا ہونے والی صورتحال میں حکومت سمیت سرکاری نمائندوں اور منتخب عوامی نمائندوں نے برسات متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا ہے – دور دراز دیہی علاقے میں لاکھوں برسات متاثرین کھلے آسمان تلے بے سر و سامانی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمت کے جذبے سے سر شار ایم کیو ایم کے پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی سنجے پاروانی نے اپنی مدد آپ کے تحت تعلقہ شجاع آباد کے مختلف دیہاتوں کو کہ پندرہ روز سے مکمل طور پر زیر آب ہیں کھمبڑی ،گوٹھ حاجی صغیر احمد ،دیھ بورجی اور دیگر دیہاتوں میں 500 برسات متاثرین گھرانوں میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا اور علاقہ مکینوں سے خیرت دریافت کی-انہوں نے برسات متاثرین سے کہا کہ یہ اللہ پاک کی طرف سے آزمائش کی گھڑی ہے آپ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اس موقع پر انہوں نے دیھ بورجی جو کہ 250 گھروں پر مشتمل گوٹھ ہے جس کے چاروں اطراف کئی کئی فٹ پانی جمع ہے کا دورہ کیا اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو یقین دھانی کرائی کہ میں ان کے مسائل اسمبلی فورم پر اٹھاؤں گا اور انشاء اللہ ان کا نکاسی آب کا مسئلہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،کمشنر میرپورخاص ،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا کہ دیھ بورجی میں فوری طور ریلیف کا کام شروع کیا جائے اور انہیں فوری طور پر خیمے اور اشیاء خوردونوش فراہم کی جائیں اور ان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے -انہوں نے مزید کہا کہ برسات متاثرین کے لیے دو وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا اور جلد راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں