ترقی یافتہ و خوشحال بلوچستان کیلئے وفاق اور بلوچستان کو ایک پیج پر اکٹھے ہونا پڑے گا.صوبائی وزیر زراعت و امداد باہمی بلوچستان
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی وزیر زراعت و امداد باہمی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ و خوشحال بلوچستان کیلئے وفاق اور بلوچستان کو ایک پیج پر اکٹھے ہونا پڑے گا ،بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں بہت زیادہ ہیں وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ10ارب روپے کے اعلان کو بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) مسترد کرتی ہے وفاقی حکومت فوری طور پر زمینداروں کے زرعی قرضے ،بجلی اور گیس کے بل معاف اور 10ہزار ٹریکٹر سبسڈی قیمت پر دیئے جائیں،بلوچستان حکومت سیلاب سے متاثرین کی امداد کیلئے اسلام آباد میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کرے.اور صوبے کے مخیر حضرات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت بلوچستان کی جانب سے کسانوں میں 50 فیصد رعایتی قیمت پر کسانوں میںگرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زرعی انجینئرنگ بلوچستان سید بشیر احمد آغا،ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرل بلوچستان عبدالوہاب کاکڑ اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹر عبدالرحمن بازئی اوردیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ صوبہ کبھی خشک سالی تو کبھی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوا ہے.
