مخیر حضرات فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔نائب صدر پی ٹی ائی ہری پور
ہری پور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ہری پور کی نائب صدر رضوانہ بی بی نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا بہت اہم اور ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اس وقت سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہے اور ہزاروں لوگوں نقل مکانی کر چکے ہے ۔سیلاب اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ایک امتحان تھا اس وقت ہم سب کو اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے کیونکہ اللہ تبارک و تعالی عفور الرحیم ہے.پاکستان تحریک انصاف ہری پور کی نائب صدر رضوانہ بی بی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جنہوں نے ہمیشہ ملکی عوام کا ساتھ دیا ہے اور دے رہی ہے جو قابل فخر ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کیےمسائل و مشکلات میں اضافہ کر دیا جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور آباد کاری کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کریں اور مخیر حضرات بھی اس سخت وقت میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیوں فلاحی کاموں میں حصہ لینا عظیم عبادت ہے۔
