پنجاب حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم ہے۔عظمی چوہدری

Spread the love

عمران خان صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا عظیم لیڈر ہے۔ورکر پاکستان تحریک انصاف

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی سربراہی میں عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے سرگرم ہے جب تک مسلم لیگ ن حکومت پنجاب پر مسلط تھی پنجاب عوام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا تھا مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے کی بجائے عوامی مسائل میں اضافہ کیا ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن صرف کرپشن اور لوٹ مار کا ماہر ہے کبھی پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سوچا بھی نہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ملکی معیشت کی بربادی کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں