پورے شہر ہر گلی میں بلا کسی تفریق کے ہر ہفتے مچھر مار اسپرے کیا جائے گا۔ذوالفقار علی بھٹہ
میرواہ گورچانی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق میرواہ گورچانی کی معروف سیاسی و سماجی ذوالفقار علی بھٹہ کی جانب سے مچھر مار اسپرے شروع کر دیا گیا -پورے شہر ہر گلی میں بلا کسی تفریق کے ہر ہفتے مچھر مار اسپرے کیا جائے گا -ایک سو سفید پوش گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا، حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد میرواہ گورچانی میں مکھی نما مچھروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی اور شہریوں کی بڑی تعداد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہو رہی ہے جبکہ ڈینگی وائرس کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے شہریوں کی جانب ٹاؤن انتظامیہ کو بار بار شکایت کی گئی مگر کچھ عمل درآمد نہ ہو سکا-خلجی نیوز کی جانب سے سوشل میڈیا اور مختلف اخبارات میں مچھروں کی بہتات کی نشاندھی کے بعد گزشتہ دنوں میرواہ گورچانی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ذوالفقار علی بھٹہ کی جانب سے اسپرے مشین خریدنے اور اس کے دیگر اخراجات ذاتی طور پر خود اٹھانے کا اعلان کیا تھا جو کہ انہوں نے اپنا کیا ہوا وعدہ گزشتہ روز پورا کر دیا -گزشتہ شام سے ہی پورے شہر میں بلا کسی رنگ ونسل اور تفریق کے ہر گلی اور محلے میں مچھر مار اسپرے شروع کر دیا گیا ہے-یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہر میں ہونے والے اس مچھر مار اسپرے میں ٹاؤن انتظامیہ کا سوائے دوا فراہم کرنے کے علاوہ کوئی کردار نہیں ہے تمام اخراجات ذولفقار علی بھٹہ خود اٹھا رہے ہیں-اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹہ کا کہنا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث لوگ مشکلات کا شکار ہیں اور سب سے زیادہ سفید پوش طبقہ متاثر ہوا ہے انہوں نے اپنی جانب سے ایک سو گھروں کو ایک ہفتے کا راشن فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ راشن راشن بغیر کسی نمود و نمائش اور فوٹو سیشن کے بغیر کسی رنگ و نسل اور مزہبی تفریق کے سفید پوش متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا- انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آزمائش کی گھڑی میں اللہ کی رضا و خوشنودی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کی بھرپور مدد کریں۔
