کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

Spread the love

فرار ملزمان خطرناک ہے اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔سربراہ کینیڈین پولیس

ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کینیڈا کے صوبے سسکیچوان میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔کینیڈین پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے شہریوں پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ پولیس نے 2 حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے تاہم ابھی انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پولیس کا کہنا ہے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور ان کی لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔
پولیس نے ملزمان کی آزاد ہونے کے باعث صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ شہری محتاظ رہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔کینیڈین پولیس کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں