حکومت وقت سیلاب متاثرین کو بچانے میں کردار ادا کریں،ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

یہ سیاست و تقسیم کا نہیں اس آفت میں متحد رہنے کا وقت ہے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ حکومت وقت سیلاب متاثرین کو بچانے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاست اور الزام تراشی کی نہیں انسانی زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے اس وقت سیلاب متاثرین پر رحم کی ضرورت ہے لیکن ہمارے حکمران اس وقت بھی اپنے اختلافات میں مصروف ہے جو قابل افسوس ہے۔ بے گھر اور بے یار و مدد گار افراد کو پناہ خوراک اور امدد پہنچانی ہے۔انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت سیلاب سے متاثرہ افراد سنگین انسانی بحران سے گزر رہے ہیں اس سنگین بحران کے خاتمے کیلئے ہم سب کا متحد ہونا بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں لوگ جاں بحق ہوئے ہزاروں زخمی اور لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے امدد کے منتظر ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ فلاحی ادارے بھی بھرپور تعاون کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں