ایف بی آر کا افغانستان سے آنے والے فروٹ پر49 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹیز فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
پھلوں کی درآمد پر ٹیکس اضافے سے دونوں ممالک کی تجارت کو نقصان ہوسکتا ہے.
فروٹ امپورٹ پر آر ڈی اضافہ ہرگز قابل قبول نہیں. ظالمانہ ٹیکس مسترد کرتے ہیں. طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس

اسلام آباد FBR حکام کی جانب سے افغانستان سے پھل درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹیز 49 فیصد ٹیکس لاگو ہونے کے فیصلے کے خلاف طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس قاری نظیم گل،بلاور شینواری، شاہ جہان شینواری اور دیگر نے کہا کہ ایف بی ار حکام افعانستان سے انے والے پھلوں کی درآمدات پر آر ڈی ٹیکس ختم کیا جائے مذکورہ ظالمانہ ٹیکس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو بڑا نقصان ہورہا ہے جس کے باعث پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جو عام آدمی کی پہنچ یعنی خرید سے دور ہوجائے گا اور دونوں ممالک کی تجارت پر بھی اثر پڑے گا. بلاور شینواری نے کہا کہ ٹیکس اضافہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے ٹیکس اضافہ عوام پر بوجھ بڑھانے کی مترادف ہے عوام کو ریلیف دینے اور تجارت بڑھانے کی خاطر FBR مذکورہ بالا فیصلہ واپس کرکے پھلوں کو پرانے پالیسی کے تحت اجازت دی جائے. مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد کے ایف بی آر حکام نے آر ڈی ظالمانہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو انے والے احتجاج میں طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ کلیرنس مکمل بند ہوگی اور نہ ختم ہونے والا احتجاج ہوگا جو مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں