فرح ناصر نے مکھی نگل لی اور ایک لمحے توقف کے بعد دوبارہ خبریں پڑھنا شروع کر دیں۔
ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کینیڈا کے ایک نیوز چینل کی میزبان نے پاکستان میں سیلاب سے متعلق خبریں پڑھتے ہوئے براہ راست نشریات کے دوران حادثاتی طور پر مکھی نگل لی ہے۔ نیوز کے مطابق کینیڈا کے ایک نیوز چینل ’’گلوبل نیوز‘‘کی اناؤنسر فرح ناصر براہ راست نشریات میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک ایک مکھی ان کے منہ میں چلی گئی ،فرح کو مکھی بھگانے کا کوئی مو قع نا مل سکا کیونکہ مکھی فرح کے سامنے آئے بغیر اچانک اس کے منہ میں چلی گئی ہے ۔نیوز اینکر نے مکھی نگلنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر خود ہی شیئر کردی ہے،جس پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا دوسری طرف سوشل میڈیا پر فرح کی اس حیرت زدہ وڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ،فرح ناصر نے مکھی نگل لی اور ایک لمحے تؤقف کے بعد دوبارہ خبریں پڑھنا شروع کردیں.اینکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ منہ میں مکھی کے پھڑپھڑاہٹ محسوس ہوئی اور اس طرح زندہ مکھی حلق سے نیچے اتر گئی ہے.
