ٹرمپ کے گھر چھاپے کا مقصد جعلی ثبوت گھڑنا تھا،ری پبلکن رہنمائوں کا الزام

Spread the love

یاد رہے کہ ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ 53 پر سیکرٹ اور 31 پر پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد ری پبلکن رہنما سازشی تھیوریاں گھڑنے لگے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال اور مارکو روبیو نے دعوی کیا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پرچھاپہ اس لیے مارا گیا تا کہ ٹرمپ کو قانونی گھیرے میں لانے کے لیے جعلی ثبوت گھڑے  جا سکیں،ایف بی آئی نے 8اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لی تھیں،تاہم گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے  برآمد ۔کیے گئے دستاویزات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیںرپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے  ٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں،امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53پر سیکرٹ اور 31پر کانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں