ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق حسین بھٹی نے تحصیل آفس ساہیوال کا اچانک دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق حسین بھٹی نے تحصیل آفس ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ ایس ڈی او، سب انجینئر اور تحصیلدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کام کی رفتار کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور محکمہ بلڈنگ کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ریونیو ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے ہدایات دیں۔ انہوں نے سنٹر پر صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ واش رومز کی مرمت اور ان کی تزئین و آرائش کیلئے محکمہ بلڈنگ کو تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں انہوں نے پٹوار خانہ ساہیوال کا بھی دورہ کیا اور پٹوار خانہ عمارت کی خستہ حال اور چار دیواری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عمارت کی تعمیر نو اور چار دیواری کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پٹواری دفتر میں موجود رہیں تاکہ سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں