ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ساہیوال کے تمام پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید عثمان منیر بخاری نے پرائس مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے اور منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ مہنگائی سے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں اور مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنے کی ھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کے بجائے بڑی دوکانوں اور تجاوزات کا باعث بننے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 27اگست سے 7ستمبر کے دوران تحصیل ساہیوال میں 2249انسپکشنز کی گئیں اور 455500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک ایف آئی آر درج کروا کر دو دوکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح تحصیل چیچہ وطنی 1262انسپکشنز کی گئیں اور179500روپے جرمانہ اور دو ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں