سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر گندم مسئلے کو حل کرنا ہوگا

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر گندم مسئلے کو حل کرنا ہوگا ورنہ عوام سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، جگہ جگہ گندم اور آٹے کی عدم دستیابی اور کوٹے میں کمی کے خلاف روڈ بند کرکے احتجاج کیاجارہا ہے لہذا وفاق اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کے عوام پر ترس کھائیں اپنی سیاست کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور صوبائی مشیر خوراک کی جانب سے گندم کے حوالے سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات سمجھ سے بالاتر ہے اپنا نہیں تو غریب عوام کا ہی خیال رکھا جائے،انہوں نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے راہنماوں سے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں، وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان دوریوں کیوجہ سے درینہ مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے لہذا عوامی مسائل کے حل کیلئے دونوں فریق ملکرکا م کریں، پروین غازی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے کسی طور پر سمجھوتہ نہیں کریں گے گندم کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان یہی چوہے بلی کا کھیل جاری رہا تو آنے والے دنوں گلگت بلتستان کے عوام کو سخت بحرانی کیفیت کا سامنا ہوسکتا ہے گندم کا ایشیو کسی طرح بم سے کم نہیں ہے وفاق او ر صوبائی حکومتوں کااس اہم مسئلے کو حل کرنا ہوگا امید ہے شہرمیں آٹے اور گندم کے قلت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں