قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔صوبائی صدر عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے کہا کہ پوری قوم کو کرکٹ کی جیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز افغانستان اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا گیا۔جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر میچ کو جیت لیا اس موقع پر عام عوام پارٹی کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افغانستان کیخلاف میچ میں شاندار چھکے لگانے پر نسیم شاہ کو شاباش اور پوری قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے افغانستان کے ساتھ ہمارے بھائی چارے کا تعلق ہے اور ہمیشہ رہے گا گیم میں ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے۔
