لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
لنڈی کوتل جرگہ ہال میں خاطر آفریدی 53 ویں برسی کے حوالے سے سیمینار اور محفل مشاعرہ کا انعقاد ضلع خیبر یوتھ افئیر کے تعاون سے ہوا کثیر تعداد میں شعراء نے شرکت کی اس موقع اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا خاطر آفریدی اور پشتو غزل پر عاطف پرہر نے مکالہ پیش کیا اور مقررین نے ان کی خداداد صلاحیتوں پر روشنی ڈالیں تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی پہلی نشست میں پشتو کے مشہور شاعر مصری خان خاطر آفریدی کے شاعری اور ان کی زندگی پر تقاریر پیش کی دوسری نشت محفل مشاعرہ میں شعراء نے حاضرین کو اپنے کلام، غزل پیش کی جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے محفل مشاعرے سے خطاب کرتے سکالر عاطف پرہر، لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل آفریدی و دیگر نے خاطر آفریدی مزار منظوری اور ان پر جلد تعمیراتی کام کا حکومت سے پرزور مطالبہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر ارشاد علی مہمند نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
محفل مشاعرے میں اسسٹنٹ کمشنرارشاد مہمند ، ذبیع اللہ شینواری یوتھ افئیر ضلع خیبر،ایڈیشنل ایس ایچ او لنڈی کوتل عظمت ولی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالرازق شینواری ، چئیرمین یاد وزیر شینواری ،حاجی خان، حاجی شیر آفریدی اور مقامی شعراء کے حاضری اور نوجوان شاعر رحمان شیدا شینواری کے اشعار اور زبردست کمپییرنگ نے محفل کو دو چاند لگا دی۔۔۔
محفل مشاعرے میں سکالر عاطف آفریدی ، فیصل شینواری، وزیر رحمان، عبدالغفور، ہاشم خان ہاشم، آیاز مسرور، وارث عاجز، محمد دوست چشتی، امان اللہ باور ، نامدار آفریدی، غرقاب صاحب و دیگر درجنوں شعراء نے شرکت کی.
