پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل

Spread the love

عدالت نے پی ٹی ائی ایم این اے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔میڈیا کے مطابق جمعہ کو پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔شکور شاد کے وکیل نے مقف اپنایا کہ ان کے موکل نے استعفی نہیں دیا تھا، پارٹی ہیڈ آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے 123 استعفے ٹائپ کرکے بھیجے، 11استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں