جہلم(اختر شاہ عارف)ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شہناز شاہد نے کی۔اجالاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔اسکے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ اجلاس ہوا۔کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے سیلاب میں جان کی بازی ہار جانے والوں اور دیگر مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا مانگنے کے ساتھ ساتھ تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے بالخصوص ڈاکٹر محمد اسد مرزا جو آنکھوں کے آپریشن کے لیئے لاہور گئے ہوئے ہیں۔ کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج نے ایم سی ایچ سنٹر کی رپورٹ پیش کرنے ہوئے بتایا کہ پچھلے ماہ اگست میں اس سنٹر سے39-مریض خواتین فیض یاب ہوئی ہیں۔ اس موقع پر تہمینہ گل چوہدری فیلڈ ٹیکنیکل آفیسر نے ایم سی ایچ سنٹر کے لیئے بہت ساری ادویات کے عطیہ کا اعلان کیا۔جس پر تمام شرکاء نے ان کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے تالیاں بجا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس اجلاس میں شرکاء کو یوم دفاع کے حوالے سے بتایا گیا کہ باوجود سیلاب کی تباہ کاریوں کے یہ قومی دن شایان شان طریقے سے نہ منایا جا سکا۔تاہم چھ ستمبر کو الحقیق ہال المرکزجہلم میں دن گیارہ بجے ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں شہدائے ستمبر 1965ءاور دیگر شہداء کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جنرل سیکرٹری ایم سی ڈبلیو اے سیدہ شاہدہ شاہ نے تجوید قرآن کلاس کے حوالے سے بتایا کہ یہ پروگرام پوری کامیابی سے جاری ہے ۔اس اجلاس میں نئی ممبر شپ کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔کہ نوجوان نسل کو ایم سی ڈبلیو اے میں شمولیت اختیار کرنے کے لیئے راغب کیا جائے۔تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جاسکے۔اس اجلاس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے یہ رائے دی کہ مورخہ بارہ ستمبر 2022ءبروز سوموار “منیرشہید سکول چوراسی بازار جہلم کینٹ”میں ڈینگی وائرس کی حوالے سے صبح دس بجے ایک آگہی پروگرام کا اہتمام کیا جائے۔تاکہ سکول کے بچوں میں بھی اس بیماری کے حوالے سے شعور آ سکے۔جسے تمام شرکاء نے بیحد سراہا۔اس اجلاس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ،ڈاکٹر شہناز شاہد ،سیدہ شاہدہ شاہ ،ڈاکٹر عائشہ مرزا،ڈاکٹر حفصہ عابد،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،تہمینہ گل چوہدری،مسز فلک ناز سیٹھی اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی تہمینہ گل چوہدری فیلڈ ٹیکنیکل آفیسر نے کی۔
