خیمہ سکول میں خاص سرگرمیوں کے زریعے بچوں کی تربیت کی جا رہی ہے۔
میرواہ گورچانی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے میرواہ گورچانی کے قریب سیلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے خیمہ سکول کا افتتاح۔سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں عارضی خیمہ سکول کھول رہی ہے تا کہ بچوں کی تعلیم کا نقصان نہ ہو۔ فیروز منصور
سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن گورنمنٹ آف سندھ اور سماج ادارے ھوپ اینڈ ٹرانسفارمیشن اگینسٹ پوورٹی کی جانب سے ضلع میرپور خاص کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں عارضی طور پر خیمہ اسکول کھول کر پر زور سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن گورنمنٹ آف سندھ میرپورخاص کے ریجنل ہیڈ فیروز منصور خواجہ کی طرف سے خیمہ اسکول کا افتتاح کر کے برسات بچوں اور اساتذہ سے ملاقات کی گئ اور ان کی محنت کو سراہا گیا اس موقع پر ریجنل ھیڈ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیف کے مینیجنگ ڈائریکٹر قاضی عبدالکبیر اور صوبائی تعلیمی وزیر سید سردار علی شاہ کی ہدایتوں پر سندھ ایجوکیشن فاوڈیشن نے اپنے شراکت داروں کے تعاون سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں عارضی طور پرخیمہ اسکول کھولے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو یہاں پر خاص سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی تربیت کی جا رہی ہے تاکہ یہ اس پریشانی والی صورت حال سے نکل سکیں-
