آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن کی طرف سے متاثرین میں راشن پیکج تقسیم۔
آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن نے ہمیشہ ملک میں سخت وقت میں اپنی سماجی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔صفدر خان باغی
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا ترجمان و چیئرمین آصف باغی شہید میموریل فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع چارسدہ، نوشہرہ کے سیلاب متاثرین میں راشن پیکج تقسیم کر رہے ہیں۔چیئرمین A.B.S.M.F پشاور صفدر خان باغی نے کہا کہ ہماری فاونڈیشن نے ماضی میں 2005 اکتوبر مانسہرہ کے زلزلہ زادگان کی امداد کی اور تقریبا چھ ٹرک خوراک اجناس اور ٹینٹ فراہم کئے تھے۔انہوں نے کہا 2009 کے ریگی پشاور کے سیلاب میں بھی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔اسکے بعد ستمبر 2010 میں سیلاب زادگان نوشہرہ ،چارسدہ کے دیہاتوں میں سیلاب متاثرین کو تقریبا 1500 سو سے زائد راشن پیکج و دیگر اشیا خورد نوش نعقد رقم امداد فراھم کی گئی تھی۔چیئرمین صفدر خان باغی نے کہا آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن نے ھمیشہ ملک میں سخت وقت میں اپنی سماجی سرگرمیوں کو جاری ساری رکھا۔چاہے ملک میں دہشت گردی کی لہر کے دوران ایگریکلچر یونیورسٹی, A.P.S سکولز پر دہشت گردی کے حملے کے بعد ننھے معصوم بچوں کو بلڈ دنڈونیشن کو یقینی بنائے اور دیگر ایسے دہشت گردی کے واقعات کے بعد فلاحی و سماجی سرگرمیوں کو پیش پیش رہے۔انہوں نے کہا 2016 میں تہکال بالا و دیگر پشاور کے دیہاتی علاقوں میں ڈینگی وبا کے دوران فوگ سپرے اور میڈیکل کیمپ لگوائے۔ جبکہ پولیو مہم میں بھی آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن کی تمام ٹیم اور رضاکاروں نے بڑ چڑ کر حصہ لیا پولیو عوامی آگاہی مہم میں ریلیاں نکلوائی اور پشاور کے ھزاروں معصوم ننے بچوں کو پولیو ویکسینیشن کا کورس مکمل کروایا۔انہوں نے کہا 2020 میں عالمی کرونا وبا کے دوران حکومتی ہیلتھ و سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر کرونا وبا کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں اپنے فرائض سرانجام دیئے اور علاقائی سطح پر ویکسینیشن مہم میں ڈی ایچ او پشاور کے عملے کے ساتھ ملکر بھرپور انداز میں کرونا وبا سے بچنے کے لئے ویکسینیشن مہم میں اپنی فاونڈیشن کی جانب سے خدمات سرانجام دیں ۔صفدر خان باغی چیرمین آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن نے کہا کہ ھماری فاونڈیشن اب نوشہرہ، چارسدہ، کے اردگرد نشیبی علاقے جو کہ سیلاب کی زد میں آئے جن میں خاصکر موٹر وے دریا کابل کے پل کے قریب دیہاتوں کے سیلاب متاثرین سر فہرست اور نوشہرہ کلاں، چھوٹی پل، خیالی، بابڑا،لونڈا کلے،اعوان آباد چارسدہ اور اصحاب بابا پیاری بالا ،پیاری پایاں،قلعہ وزیر،شبقدر وغیرہ پر 29 اگست کی رات سے لیکر 9 ستمبر تک 650 فیملی کو راشن فوڈ پیکج دے چکے ہے۔ فوڈ پیکج میں ،خواتین سینٹری، ڈرائی فوڈ اجناس جس میں چینی،چائے کی پتی،منہ ہاتھ اور برتن دھونے کا صابن،کپڑے دھونے کے لیئے صرف،بچوں کے لیئے مختلف اقسام کے بسکٹ،چکلیٹ،لیز و مومو چیپس،دال چھیوڑا مکس ڈرائی مصالحہ دال، نیسلے ملک پیک دودھ، ملکی ڈبل روٹی،شئیر مال ڈبل روٹی، سوکھے چائے کے رس, مچھر مار مورٹین کوائل،10 لیٹر واٹر کین ،15 لیٹر کولرز، پلاسٹک جائے نماز،کھانے اور سونے کے لئے فرش کی چتائی 6×7 فٹ اور ھمت فین ہاتھ والا پنکھا پیکج میں دیا گیا۔چیئرمین آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن صفدر باغی نے اپنے ان تمام ڈونرز اور سپورٹرز رضاکاروں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔جنیوں نے بھر پور انداز میں مالی اور سماجی طور پر مدد کی۔ چیئرمین صفدر خان باغی نے پاکستان مسلم لیگ ق سرپرست جناب چوہدری شجاعت حسین، مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین، مسز فروخ خان اپا (PMLQ MNA)، اصغر خان (بزنس مین یو کے)، فاونڈیشن سیکرٹری ارشد خان، جانثار خان (USA)، فنانس سیکرٹری سمیرا خانم،فوزیہ خان، فاونڈیشن پریذیڈنٹ سیما ملک (پرنسپل گرلز جناح انٹرنیشنل کالج )، فاؤنڈیشن کوآرڈینیتر سیف علی خان، عبدالمعیز عمر خان (ابوظہبی)ل عماد عالم خان (اٹلی)،انوار عالم خان، حاجی جمشید چچا انیڈ حسن زیب سنی بابا بمعہ فیملی،مس خد یجہ انیڈ فیملی (آسٹریلیا)، رضا خان (امریکہ)، جاوید اختر،مسز ٹریسی اختر اینڈ فیملی (امریکہ)، شبیر احمد (یو کے) ایم یوسف انیڈ فیملی، گلزار خان، اختر گل، ریٹائرڈ آفیسرز و دیگر رضاکار ،چیتا فورس چوھدری شجاعت حسین صاحب کی جانب سے عطیات و امداد برائے سیلاب متاثرین کے لیئے اعلی کاوشوں اور سپورٹ پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔جنکی ذاتی دلچسپی اور احساس ذمے داری انسانیت کی خدمت صرف رضا الہی کے لئے اور دکھ کی اس نازک اور مشکل وقت میں اپنے ہم وطن سیلاب زدگان متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا اور انکی مدد کے لیئے پیش پیش رہے۔ انہون نے کہا ھم ان تمام عطیات دیندہ، سماجی رضاکاروں اور پاک افواج اور دیگر اداروں کے ساتھ سیول سوسائٹی مخیر حضرات کی عظمت کو سلام پیش کرتے ھیں۔ جنہوں نے اپنے ھم وطن سیلاب متاثرین بھائیون بہنوں بزرگوں بچوں کا بھر پور ساتھ دیا۔ انکو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ متحد کھڑے ہیں۔
