سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور رنجیدہ ہیں۔وزیر اعظم
اسلام آباد:(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، پاکستان کواس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی امدادکی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور پر رنجیدہ ہیں، انتونیو گوتریس سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔
