جمہوریت کی بقاء کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔رہنما پاکستان تحریک انصاف
لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمی چوہدری نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کا ایک عظیم لیڈر اور عظیم ساپسالار تھے قوم کو ہر مشکل امتحان میں قائداعظم محمد علی جناح کی پیروی کرنا ہوگی آج ایک بار پھر سیلاب کی شکل میں ارض وطن کو ایک چیلینج کا سامنا ہے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان جیسا عظیم کارنامہ قائداعظم محمد علی جناح کی جمہوری جدوجہد بے مثل سیاسی بصیرت مضبوط قوت ارادی اور دیانتداری کا نتیجہ ہے قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر ہم سب کو چلنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست بن سکے اور پاکستان کو چوروں اور کرپٹ سیاسی قائدین سے نجات مل سکے۔
