چوہدری زاہد حیات
کہا جاتا ہے کہ کسی بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنیں جو مسلسل چیخ رہے تھے تو اگلی صبح بادشاہ سلامت نے وزیروں سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ کیوں شور شرابہ کررہے تھے۔ کیوں چیخ رہے تھے
وجہ کیا ہے
۔وزیر بہت عقل مند تھے انہوں نے موقع پا لیا ۔ اور کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی قحط کی صورتحال ہے اس لیے فریاد کررہےہیں رو رہے ہیں بھوک سے۔۔تو حاکم وقت نے حکم دیا کہ ان کی خوراک کا بندوست کیا جائے اور ان کی داد رسی کی جائے۔وزیر صاحب شاہی خزانے سے مال لیا اور کچھ مال گھر بھجوادیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں کو بھجوا دیا
لیکن اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں. وہی چیخیں سنائی دیں
تو صبح بادشاہ نے وزیر سے پوچھا کہ کل آپ نے ان کی خوراک کا بندوست نہیں کیا تھا ان کو خوراک نہیں بھیجوائی
۔تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوائی تھی اور ان کو مکمل خوراک آپ کے حکم کے مطابق دی گئی
اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر انہوں نے شور کیوں ڈالا ہوا پھر کیوں ہمارے آرام میں خلل ڈال رہے
۔تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کررہےہیں تکلیف میں ہیں ۔تو بادشاہ نے شاہی حکم جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے
وزیر نے حسب معمول کچھ بستر گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔
جب پھر رات آئی تو بدستور پھر وہی آوازیں آنا شروع ہوگئیں ۔تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیا۔۔۔۔
تو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہوگیا ہے ان کی مکمل داد رسی کی گئی ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں کر رہے ہیں
تو وزیر نے اب حاکم وقت کو مطمئن کرنا تھا ۔اور سب اوکے رپورٹ بھی دینی تھی۔تو بادشاہ سلامت سے کہا کہ میں پتہ کرکے آتا ہوں کہ اب کیا مسئلہ ہے
وزیر جب واپس آیا تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے مسکراہٹ بھرا آداب عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ..
شور یا احتجاج نہیں کر رہے.
بلکہ آپ کا کے شکر گزار ہیں اور اب یہ روازنہ آپ کے حق میں ایسے ہی نعرے مارتے رہیں گے
بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوئے اور وزیر با تدبیر کو خصوصی انعام سے نوازا ..!!!
اس فرضی کہانی کا ہمارے وطن عزیز سے تعلق محض اتفاقیہ ہوگا کیونکہ یہاں بھی مہنگائی بے روزگاری سے بھی چیخیں بلند ہو رہی ہیں اور ان کی داد رسی بھی شاید کبھی ہو ہی جائے کیونکہ وطن عزیز بھی با تدبیر وزیروں اور مشیروں سے بھرا ہوا جو حاکم وقت کو خوش اور مطمئن رکھنے کے ہنر سے بھی مکمل اگاہ
