سیلاب زدگان متاثرین کے لئے پاکستان کے ار ایل فٹ بال کلب اور لنڈی کوتل فٹ بال کلب کے مابین زبردست میچ کا انعقاد

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.

لنڈی کوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر سیلاب زدگان متاثرین کے لئے پاکستان کے ار ایل فٹ بال کلب اور لنڈی کوتل فٹ بال کلب کے مابین زبردست میچ کا انعقاد خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمام کھیلا گیا گراونڈ میں ہزاروں تماشائی میچ دیکھنے کے لئے میدان میں موجود تھے جو کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کے لئے خوب داد دیتے تھے جو پرامن معاشرے کی پہچان ہے میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل نعمان الحق ،ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال، سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالرز شاہد شنواری، خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین، ملک ماصل و دیگر مشران نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کے بعد یادگاری گروپ فوٹو لی.
اس موقع پر معراج الدین شینواری نے مہمان ٹیم کو گرم جوشی سے ویلکم کیا اور شائقین کھیل امن پسند شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لنڈی کوتل کی میٹھی کھیل کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے اس میٹھی نے ہر گیمز خواں کرکٹ ہوں فٹبال یا کراٹے جیسے دیگر گیمز میں باصلاحیت نوجوانوں کو جنم دیا ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومت نے لنڈی کوتل میں نوجوانوں کے لئے ایک سپورٹس کمپلیکس تعمیر نہیں کیا جو سابقہ و موجودہ نومنتخب نمائندوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے لنڈی کوتل میں زاید شائقین کھیل موجود ہوتی ہیں جن کی سہولت کے لئے بیٹھنے کے لئے کرسی تو دور کی بات ہے کھلاڑیوں کی کپڑے چینج رومز اور پویلین تک دستیاب نہیں ہے بس یہی ایک ہائی سکول گراونڈ ہے جس کی تعمیر کے لئے پوری لنڈی کوتل قوم منتظر ہیں اس میچ کے انعقاد سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالرز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہد خان شینواری نے سیلاب زدگان کیلئے مالی امداد کے سلسلے میں انعقاد کیا گیا جس کا خاص مقصد حالیہ سیلاب متاثرہ لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا تھا انہوں نے کہا کہ قبائلی بلخصوص خیبر لنڈی کوتل میں وہ ٹیلنٹ ہیرے موجود ہے جس کی پالش اور رہنمائی کی ضرورت ہے انہوں
خان ریسرچ لیبریٹری کلب کے کوچ و جملہ سٹاف کا دعوت قبول کرنے اور لنڈی کوتل پرامن سرزمین پر کھیل کھیلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں اور منشیات سے صحت مندانہ سرگرمیوں کیطرف راغب کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ پرامن معاشرے کے قیام میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں.
واضح رہے کہ سیلاب زدگان کے ساتھ مالی تعاون کی غرض سے یہ میچ کے ار ایل فٹ بال کلب اور لنڈی کوتل وائٹ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیاجو کے ار ایل فٹبال کلب نے تین زیرو سے لنڈی کوتل وائٹ کو شکست دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں