فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

Spread the love

الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو اس قسم کے نوٹس بھجوا سکے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ) توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جواب جمع کروا دیا۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا ہے.توہین الیکشن کمیشن کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن توہین عدالت قانون کے تحت نوٹس نہیں بھیج سکتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو اس قسم کے نوٹس بھجواسکے۔
جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی کا اختیار دینے کی شق ہی غیرآئینی ہے۔ استدعا کی گئی کہ توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس واپس لیا جائے اور الیکشن کمیشن کے نوٹس کو پہلے ہی اعلی عدلیہ میں چیلنج کر رکھا ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ توہین آمیزالفاظ کیاستعمال کا الزام غلط ہے کیوں کہ آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو آزادی اظہاررائے ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے جواب میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پرجائز تنقید کرنیکی کوئی ممانعت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں