مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کا اشارہ دے دیا

Spread the love

عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں وہ سیاست سے دور ہوتے جا رہے ہیں انکی اپنی باتیں ہی ان کیلئے کافی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم
    
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانیکے آئینی اور قانونی پہلوں کا جائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سیمخالفت اور عمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو رد کر دیا۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکارہے، سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔
  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پربھی غورہوسکتاہے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھانیکےآئینی اورقانونی پہلوں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینیوالی پارلیمنٹ کوایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔ سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان کی اپنی باتیں ہی ان کے لئے کافی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں