پاکستان کو قائداعظم جیسی بہترین قیادت کی ضرورت ہے،محمد نادر خان

Spread the love

سیاست کو کاروبار بنانے والوں نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا۔صدر عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے بابائے قوم کی یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح جیسی بہترین قیادت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح عہد آفرین شخصیت، عظیم قانون دان برصغیر کے عظیم لیڈر اور بااصول مدبر سیاست دان تھے ۔ قائداعظم محمد علی جناح اپنی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے پاکستان کے قیام کو یقینی بنایا۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اللہ تبارک و تعالی انکو مغفرت نصیب فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائداعظم کے سنہری اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو مستحکم ترقی یافتہ اور اسلامی فلاحی مملکت بنا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو کاروبار بنانے والوں نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا جو قابل افسوس ہے پاکستان کی ترقی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں