گلگت شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر اقدامات کررہی ہے

Spread the love

گلگت شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر اقدامات کررہی ہے بالخصوص تعلیمی اداروں کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ روکنے اور مناسب جگہوں پر منتقلی کیلئے ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کرے، گرلزہائی سکول اور فیملی ہسپتال کے لئے آنے والے مریضوں کے لواحقین، سکول اساتذہ اور نجی گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی گاڑیوں کے مالکان ڈسٹرکٹ ہسپتال چوک کے ساتھ نجی پارکنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں، چند پیسوں کی بچت کیلئے انسانی زندگی کو داو پر نہ لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز گرلز ہائی سکول نمبر ایک اور پرونشنل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال فیملی ونگ دورے کے موقع پر گاڑیوں کے غیر قانونی پارکنگ کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ اس سے قبل خاتون پرنسپل گرلز ہائی سکول نے اسسٹنٹ کمشنر، سکول کے باہر گاڑیوں کے پارکنگ کیوجہ سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنے موقع موجود ٹریفک انچارج کو احکامات دئے کہ سکول کے مین گیٹ اور ارد گرد کوئی پرائیوٹ گاڑی کھڑی نہ کرنے دی جائے۔ گاڑیوں کی پارکنگ کو نجی اشتراک سے قائم پبلک پارکنگ میں کھڑی کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پرنسپل گرلز ہائی سکول نمبر ایک نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں