تاجر حکومت اور ایف بی آر ملکر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اسسٹنٹ کمشنر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق تاجر برادری کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سالانہ گوشوارے وقت مقررہ تک لازمی جمع کروائے اور جو تاجر بھائی ابھی تک نان فائلر ہیں ان کو بھی فائلر بنوانے میں مثبت کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار خالد پرویز اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر نے حاجی رانا زاہد حسین صدر پلاسٹک مارکیٹ عالم چوک گوجرانوالہ ودیگر تاجران سے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایف بی آر کی طرف سے خالد پرویز اسسٹنٹ کمشنر، حاجی محمد ابراہیم، اصغر علی گوندل اور آفتاب اعوان تاجروں کے ساتھ میٹنگ میں شامل تھے۔ خالد پرویز اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر نے کہا کہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ انکم ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ہی ملکی تعمیر وترقی میں ہمارا حصہ شامل ہوسکے گا۔ خالد پرویز نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو اس سلسلہ میں کوئی مشکل پیش آئے تو راہنمائی کے لئے وہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر، حکومت اور ایف بی آر ملکر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تاجروں کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے نگے اور ان کی گزارشات اعلیٰ افسران تک بھی پہنچائی جائے نگی۔
