گلگت (پ ر) AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دونگا، اراضی ریکارڈ کے مطابق تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تعمیرات کیلئے بلدیہ عظمیٰ سے اجازت لینا لازمی ہے متعلقہ ادارے کی جانب تعمیرات کیلئے این اوسی لازمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے ٹاو ن انجینئر کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ رہائشی یا کمرشل تعمیرات کیلئے اراضی ریکارڈ کے مطابق میونسپل کارپوریشن بلڈنگ سیکشن کے جانب سے منظوری کے بعد ہی تعمیرات کی اجازت ہوگی میونسپل حدود میں غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں ہے او ر نہ ہی بغیر کاغذات مکمل کئے تعمیرات کی اجازت ہے بعدا زاں نے انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرزاور ریونیو فیلڈ سٹاف کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ اراضی ریکارڈ کے مطابق ہی رپورٹنگ کریں اور سائٹ پر تعمیرات ہونے یا نہ ہونے کی رپورٹ دیں، قانونی پہلووں کو سامنا رکھتے ہوئے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ہی تعمیرات کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود میں غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دونگا ہے لہذا اراضی مالکان اپنا قبلہ درست کریں۔غیرقانونی تعمیرات کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
