پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ جہلم اور دیگر فلاحی تنظیموں کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ منیر شہید سکول جہلم کینٹ میں فری میڈیکل کیمپ

Spread the love

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ جہلم اور دیگر فلاحی تنظیموں کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ منیر شہید سکول جہلم کینٹ میں فری میڈیکل کیمپ،ڈینگی آگاہی پروگرام اور شجر کاری مہم۔


جہلم (اختر شاہ عارف)آج پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ جہلم،ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کےزیر اہتمام گورنمنٹ منیر شہید سکول جہلم کینٹ میں فری میڈیکل کیمپ،ڈینگی آگاہی پروگرام اور شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ،ڈاکٹر عبدالغفور ملک،ڈاکٹر صلاح الدین،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،مسز فلک ناز سیٹھی،آپا رشیدہ عزیز،سید اختر علی شاہ،امجد گوندل ایڈووکیٹ اور دیگر خواتین و حضرات کی افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تمام مقررین نے ڈینگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مچھر کی ایک خاص قسم کی مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔یہ مادہ مچھر صاف پانی میں انڈے دیتی ہے۔اور اس کے کاٹنے کا وقت عموماً صبح فجر کے وقت اور شام مغرب کا وقت ہوتا ہے۔اس لیئے ایک تو ہمیں ان دونوں اوقات میں پورے بازؤں والی قمیض پہننی چاہیئے دوسرے ہمیں گھروں میں پانی کی نکاسی کا انتظام کرنا چاہئے۔ شجر کاری کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ ہمیں گھروں اور خالی جگہوں پر پودے خاص کر پھل دار پودے لگانے چاہئیں۔تا کہ وہ پودے بڑے ہو کر نہ صرف سایہ اور پھل وغیرہ فراہم کر سکیں۔بلکہ دن بہ دن جغرافیائی تبدیلیوں کی وجہ سے جو درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔اس میں یہ درخت اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔علاوہ ازیں فضا میں آکسیجن پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکیں۔مقررین نے اس حوالے سے اس حدیث پاک کا حوالہ بھی دیا کہ جس نے ایک پودا لگایا اس نے جنت میں اپنا گھر بنا لیا۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے سکول کے خالی میدان میں مختلف پودے بھی لگائے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے تقریباً دو سو سے زائد پھل دار پودے عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔آخر میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور دیگر ڈاکٹرز نے سکول کے لیئے ادویات کی ایک بڑی تعداد عطیہ کی ڈاکٹر شاہد تنویر اور ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ نے سکول کے بچوں کا فری طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات تقسیم کیں۔سکول کی انتظامیہ کی طرف سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔اور تمام مہمانوں کو ایک پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ فری میڈیکل کیمپ،ڈینگی آگاہی پروگرام اور شجر کاری مہم پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں