شفاء خانے یا قصاب خانے

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) ہسپتالوں کو کسی زمانے میں شفاء خانے کہا جاتا تھا۔جہاں ایک ہی ڈاکٹر بیٹھا کرتا تھا۔وہی ہر بیماری کا علاج کیا کرتا تھا۔بیشک شفاء اس وقت بھی منجانب اللہ ہوا کرتی تھی اور آج بھی شفاء منجانب اللہ ہی ہوتی ہے۔مگر اس زمانے کے نیک نیت ڈاکٹروں کے ہاتھ میں اللّٰہ پاک نے اتنی شفاء رکھی ہوتی تھی۔کہ باوجود کسی بیماری کے سپیشلسٹ نہ ہونے کے ہر بیماری کا شافی علاج کرتے تھے۔اس وقت کی دائی آج کی ماہر گائناکالوجسٹ سے زیادہ اتنی تجربہ کار ہوتی تھی تھی کہ نہ آپریشن کی ضرورت محسوس کی جاتی تھی اور نہ ہی زچہ و بچہ کے لیئے خون کہ ضرورت پڑتی تھی۔ایک تجربہ کار دائی ہی بخیر و عافیت ڈیلیوری کیس نمٹا دیا کرتی تھی۔پھر وقت بدلا۔ہر مرض کے سپیشلسٹ ڈاکٹر آگئے۔جگہ جگہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتال بن گئے۔شفاء خانوں کا نام صرف کتابوں یا بڑے بوڑھوں کے اذہان میں رہ گیا۔اور نئی نسل شفاء خانوں کی بجائے ہسپتالوں کے نام سے آشنا ہوئی۔ہسپتال ھیں ہر مرض کا سپیشلسٹ بیٹھتا ہے۔اور اپنی منہ مانگی طبی معائنے کی فیس لکھ کر ہزاروں روپے کی قیمت کی ادویات کا نسخہ مریض کے ہاتھوں میں تھما دیتا ہے۔اب مریضوں میں یہ ادویات خریدنے کی سکت ہے یا نہیں۔اس سے ان مسیحاؤں کو کوئی غرض نہیں ہوتی۔اسی طرح اگر کوئی ڈلیوری کیس آجائے تو پھر گائناکالوجسٹ کی گویا چاندی ہو جاتی ہے۔ذچہ و بچہ کو خون کی ضرورت ہو یا نہ ہو۔سب سے پہلے زچہ و بچہ کے ورثاء کو خون کی بوتلوں کی ڈیمانڈ دے دی جاتی ہے۔اور جب ورثاء سر پیر مار کر اور خجل خوار ہو کر خون کی ڈیمانڈ کردہ بوتلیں مہیا کر دیتے ہیں۔تو وہ ذچہ و بچہ کو لگانے کی بجائے اپنے پاس محفوظ کر لی جاتی ہیں۔اور ضروت پڑنے پر اس خون کو بیچ دیا جاتا ہے۔اس کے بعد ادویات اور آپریشن فیس کی مد میں ہزاروں روپے کا مطالبہ کر دیا جاتا ہے۔یوں ایک ایک ڈلیوری کیس پر ہزاروں اور کئی جگہ لاکھوں روپے بٹور لیئے جاتے ہیں۔ یہ صرف پرائیویٹ ہسپتالوں کا نہیں بلکہ گورنمنٹ کے ہسپتالوں کا بھی یہی حال ہے۔وہاں فری علاج کی بجائے مریضوں اور ان کے ورثاء کو مختلف طریقوں سے یوں ذچ کر دیا جاتا ہے۔ اور اس حد تک ذلیل کر دیا جاتاہے کہ مریض اور ان کے ورثاء کو چار و ناچار نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔جہاں مسیحاؤں کے روپ میں قصاب اپنے قصاب خانوں میں چھریاں تیز کیئے ان کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ۔غریب عوام کے ووٹوں سے ایوان اقتدار تک پہنچنے والے عوامی نمائیندے ایسی قانون سازی کریں۔جس سے غریب لوگوں کے لیئے یہ قصاب خانے صحیح معنوں میں شفاء خانے بن سکیں۔اگر ایسا ہو گیا۔تو پھر علاج کے لیئے نہ کسی غریب کو اپنی بیٹی کے جہیز کے لیئے رکھے گئے گہنے پاتے بیچنے پڑیں گے اور نہ ہی ڈلیوری کیس کے لیا گیا خون کسی دوسرے کو بیچنے کی نوبت آئے گی۔اللہ کریم ہمیں احساس کی دولت سے مالا مال کرے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں