پشاور،محمد نادر خان ایم این اے نور عالم خان کے چچی کی وفات پر اظہار تعزیت کر رہے ہیں دوسری طرف اعلی اکبر بھی ہمراہ ہے۔
دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ایم این اے نور عالم خان کی چچی و خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر سماجی ورکر محمد نادر خان اور ڈان اخبار کے بیورو چیف علی اکبر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔
