مقدس مقامات پر نعرے یا بینر برداشت نہیں کیے جائیں گے،شیخ عبدالرحمن السدیس

Spread the love

الحرمین الشریفین کا تقدس ہے جسکا احترام کیا جانا چاہیے۔امام کعبہ و سربراہ حرمین انتظامیہ

مکہ مکرمہ:(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق امام کعبہ اور حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے زائرین اور نمازیوں کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں قواعد پر عمل کرنے کی تاکید کردی۔ میڈیا کے مطابق  عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ  دونوں مقدس مقامات نعرے لگانے یا پلے کارڈز لگانے کے لیے نہیں بلکہ صرف عبادت کے لیے ہیں، الحرمین الشریفین کا تقدس ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ یہ وہ عبادت گاہیں ہیں جہاں اسلام کے خلاف نعرے یا جملے بلند کرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، یہاں آنے والے کو صرف اپنی عبادت کرنی چاہئیں۔امام کعبہ اور حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السدیس کا بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا جس میں عمرہ ادائیگی کے دوران مسجدالحرام میں بینر لہرانے پر ایک غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں