یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی

Spread the love

یاد رہے کہ دارالحکومت کیف میں صدر زیلنسکی کی کار کو حادثہ پیش آیا۔صدارتی ترجمان

کیف:(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں لیکن ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدارتی ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں صدر زیلنسکی کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ تاہم انہوں نے حادثے کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ترجمان کے مطابق صدر کی کار ایک پرائیوٹ کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں زیلنسکی زخمی ہوئے ہیں تاہم انہیں ایسی چوٹیں نہیں آئیں کہ جن سے ان کی جان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہو۔ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے صدر زیلنسکی کا معائندہ کیا ہے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں