روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے توآج پاکستان میں مہنگائی کا طوفان نہ ہوتا،فواد چوہدری

Spread the love

شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے روس سے معاہدہ میں تاخیر کی۔رہنما پی ٹی ائی

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے تو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان جو آج ہے نہ ہوتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اسے فوری طور پرعملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے روس سے معاہدہ میں تاخیر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں