ایران میں حجاب نہ پہنے کے جرم میں ایک خاتون کو مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک کر دیا گیا

Spread the love

یاد رہے کہ ایران میں حکام نے ان خواتین کیخلاف تیزی سے کریک ڈاؤن کیا ہے جو عوامی طور پر حجاب پہننے کے لازمی اصول کیخلاف ورزی کرتی ہیں۔
    
تہران(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ایران میں حجاب نہ پہنے کے جرم میں ایک خاتون کو  مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔میڈیا کو عینی شاہدین نے بتایا کہ تہران میں  لازمی حجاب کے قوانین کی تعمیل نہ کرنے پر  مورالٹی پولیس نے ایک 22 سالہ لڑکی  محسہ امینی رشتہ داروں سے ملنے کے لیے کردستان سے تہران گئی تھی کو منگل کو گرفتار کیا  تھا اور حراستی مرکز میں لے جانے کے دوران   لڑکی کو پولیس وین  میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے   وہ بہوش ہو گئی اور جب ہسپتال  پہنچایا گیا تو اس کی  موت واقع ہو چکی تھی۔
اس کے اہل خانہ کو بعد میں بتایا گیا کہ امینی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب کہ تہران پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سینٹر نے  کہا کہ  انہیں اچانک دل کی تکلیف  ہونے کے باعث ہو چل بسی۔ یا د رہے ایران میں حکام نے ان خواتین کے خلاف تیزی سے کریک ڈان کیا ہے جو عوامی طور پر حجاب پہننے کے لازمی اصول کی خلاف ورزی کرتی ہیں، جو 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد 9 سال سے زیادہ عمر کی ایرانی خواتین اور لڑکیوں کے لیے لازمی ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں