گلگت(جنرل رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جانب عام اانتخابات کے انعقادکی تیاری کی رپورٹ خوش آئند ہے ہماری خواہش ہے کہ صوبے کے انتخابات بھی وفاق کے ساتھ ہوجائیں۔ بلدیاتی الیکشن نہ ہونے سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں رکاوٹیں درپیش ہیں اور ترقی کا عمل بالکل معدوم ہوچکا ہے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے فوری اقدامات کرے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ پرچیف الیکشن کمشنر خراج تحسین کے مستحق ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز معروف سیاسی وسماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جانب جنرل و بلدیاتی الیکشن کے انعقا د کے تیاری کے حوالے سے تیاری کی رپورٹ پر ردعمل میں کہاکہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ حوصلہ افزا ہے ہماری خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات وفاق کے ساتھ ہوجائیں، اور جلد از جلد بلدیاتی اانتخابات کرائیں جائیں تاکہ یونین کونسل سے لیکر میونسپل سطح تک ترقی کا عمل تیز تر کیا جاسکے، بلدیاتی الیکشن نہ ہونے سے ترقی کا انفراسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ہے باشعور قومیں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی کو ترجیح دیتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی ترقی بھی بلدیاتی اداروں اداروں کے مضبوطی سے مشروط ہے خاتون راہمنا نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے عوامی خواہشات کو مقدم رکھتے ہوئے عملی اقدامات یقینی بنائے، اچھے کام کی تعریف اور ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے
