معروف تجارتی شخصیت ناصرحسین راکی نے کہاکہ کلٹرکسٹم سوست نثار احمد کا سوسٹ ڈرائی پورٹ دورہ

Spread the love

گلگت(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیلز پارٹی ٹریڈنگ ونگ گلگت بلتستان کے صدر و معروف تجارتی شخصیت ناصرحسین راکی نے کہاکہ کلٹرکسٹم سوست نثار احمد کا سوسٹ ڈرائی پورٹ دورہ سے پاک چائینہ سرحدی تجاورت سے منسلک تاجروں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل میں مدد ملے گی، نان پروفیشنل آفیسران کی وجہ سے سوست ڈرائی پورٹ مسائلستان بنا ہوا ہے کنٹینروں کا ایشو حل ہونا چاہیے ایک ہی ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے مناپلی قائم کی ہے جسکی وجہ سے مقامی تاجروں کو مالی طور پر بڑی مشکلات درپیش ہیں ان خیالات کا اظہار اانہوں نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ نثار احمد کلکٹر کسٹمز گلگت بلتستان کا سوست ڈرائی پورٹ کا پہلا دورہ خوش آئند ہے ان کے دورے سے پاک چائینہ سرحدی تجارت سے منسلک تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل میں مدد ملے گی درپیش مسائل کے حل کیلئے دلچسپی لیں گے امید ہے تاجروں کے درینہ مطالبات کے حل میں مدد ملے گی علاوہ ازیں کسٹم کلکٹر کے دورے کے موقع پر تاجروں اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ تعارفی نشست کے موقع پر تاجروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور تاجروں نے سوسٹ ڈرائی پورٹ میں پاک چائینہ تجارت سے منسلک تاجروں جس میں پاک چائینہ ٹریڈ ایسویسی ایشن کے صدر، جنرل سیکریٹری، اور بگیجز ایسوسی ایشن کے صدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کلکٹر کسٹم نثار احمد نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ پاک چائینہ تجارت سے منسلک تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، انور انکے مطالبات کو سنجیدگی سے غور کریں گے، بعد ازاں صدر پیپلز پارٹی ٹریڈ ونگ گلگت بلتستان و سابق صدر GB چیمبر آف کامرس ناصرحسین راکی نے پاک چائینہ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال حسین، جنرل سیکریٹری اقبال پٹھان، لیاقت اور بیگجز ایسوسی ایشن کے ممتاز سمیت و دیگر تاجر برادری نے سوست ڈرائی پورٹ آمد پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اور معزز مہمانوں کو اپنی اپنی ایسوسی ایشن کے جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں