بڈھ بیرہ میں پولیس وین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،محمد نادر خان

Spread the love

حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں۔سماجی ورکر کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ بڈہ بیرہ میں پولیس وین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ایک بار پھر خیبر پختون خواہ میں سر اٹھالیا جو قابل افسوس ہے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ملک و قوم کیلئے خطرہ ہے حکومت وقت دہشت گردی کی رکھ تھام کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے.سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بڈہ بیرہ میں پولیس وین پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی زخمی کو جلد از جلد صحت یابی عطا کرے. انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان اور پاکستانی قوم کو دشمن قوتوں سے نجات دیں اور پاکستان کو امن کا گہوارا بنا دیں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں