پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے،عرفان علی کاٹھیا

Spread the love

جس سے شہر میں سوگ سروسز کی فراہمی میں نمایاں بہتری ہوگی شہر میں سوریج کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہونگے۔ڈپٹی کمشنر

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے جس سے شہر میں سوک سروسز کی فراہمی میں نمایاں بہتری ہوگی شہر میں سوریج کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہونگے سٹریٹ لاءٹس ،پارکوں کی بہتری سٹرکات کی تعمیر و مرمت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،بس اسٹیند کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی سمیت عوامی فلاح و بہبود کی سکی میں مکمل کی جائیں گی اوکاڑہ کے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت مکمل ہونے والی سکیموں پر ایک ہزار 544 ملین روپے خرچ ہوں گے جوکہ اوکاڑہ کے شہریوں کو شہری زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ایک نمایاں پیش رفت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی پی پراجیکٹ کی سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پرووینشل کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اشرف خان سوہنا ،پی ایم ڈی ایف سی کے نمائندہ محمد عاشق چوہدری ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ،ایکسیئن ہائی ویز ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی پرووینشل کوآرڈینیٹر پی سی پی محمد اشرف خان سوہنا اور محمد عاشق نے پی سی پی پروگرام کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کے لاءحہ عمل ،سکیموں کی نشاندہی ،علاقائی ضرورت اور منصوبوں کے تخمیہ لاگت سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جن منصوبوں کی نشاندہی کی جائے اور ان کو اس انداز میں مکمل کیا جائے کہ یہ مستقبل کی ضرورتوں کو بھی پورا کریں اور اوکاڑہ شہر کے بنیادی مسائل حل کئے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں