
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن برطانیہ اقبال سندھو نے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل آفس میں خصوصی ملاقات کی۔ انکے ساتھ انکی اہلیہ اور سینئر مسلم لیگی لیڈر میڈم حنا ملک بھی میٹنگ میں شامل تھیں۔
لندن (عارف چودھری)
دونوں نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اقبال سندھو نے بین الاقوامی طور پر اسحق ڈار صاحب کی قیادت میں پارٹی تنظیم سازی کو سراہا۔ اس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی نظر میں پاکستان اور پارٹی کا امیج بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اسلام آباد میں جلد اوورسیز انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دی۔
حنا ملک نی کہا کہ سوشل میڈیا ، خواتین ، اور مینارٹی ونگ تشکیل دینا پارٹی کی اصل خدمت ہے۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شہباز شریف کے حالیہ دورے کو خوش آئیند قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مشکل میں ہے۔ جن ممالک اور لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔
انشااللہ جلد اوورسیز کے جملہ معاملات پر وزیراعظم پاکستان کو اقدامات کیلئے زور دیں گے۔ مسلم لیگ ن پارلیمان میں سیٹوں پر کمٹمنٹ دے چکی ہے انشااللہ تنظیم سازی سے ان معاملات میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔ اوورسیز سے متعلقہ محکمے اوورسیز کے وزیراعظم پورٹل ، منسٹری ، اوپی ایف اور او پی سی میں متعلقہ قانون کی روح کے مطابق تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کی لنچ کیساتھ خاطر طوازی کی اور اپنی کتاب پاکستان کا سفر بھی پیش کی ۔
