ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات، عالمی رہنماؤں کی لندن آمد

Spread the love

امریکی صدر جو بائیڈن کے علاوہ یورپی یونین، فرانس، جاپان اور دیگر کئی ممالک کے رہنما ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کر رہے ہیں۔

لندن (عارف چودھری)
روس، افغانستان، میانمار، شام اور شمالی کوریا کے سربراہان کو مدعو نہیں کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی جیسنڈا آرڈرن، آسٹریلیا کے حامی جمہوریہ انتھونی البانیز اور کینیڈا کے جسٹن ٹروڈو سمیت رہنماؤں نے نے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
البانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’شدید دکھ کی اس گھڑی میں ہم یہاں ملکہ کو فرائض، خاندان اور دولت مشترکہ کے لیے ان کی خدمات کے لیے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شکر گزار ہیں۔‘
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’ملکہ الزبتھ نے اپنی پوری زندگی خدمت کی اور اپنے فرائض کو شاندار طریقے سے انجام دیا۔‘
برطانیہ اتوار کو رات 8:00 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

بادشاہ چارلس سوم اتوار کی شام بکنگھم پیلس میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت درجنوں آنے والے سربراہان کی میزبانی کریں گے

برطانیہ اور دنیا بھر سے لاکھوں سوگواروں کے ساتھ ساتھ سربراہان کی آمد برطانیہ کی پولیس کے لیے ایک غیر معمولی چیلنج ہے۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کی مدد کے لیے ملک بھر سے دو ہزار سے زائد افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
تعزیت کے لیے آنے والے افراد کو 25 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا کیونکہ دریائے ٹیمز کے کنارے میلوں تک قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
تاہم کچھ سوگواروں نے پہلے ہی وسطی لندن کے راستے میں جمع ہونا شروع کر دیا تاکہ جنازے کے جلوس کے لیے ان کے پاس اگلی صف میں جگہ موجود ہو۔
سابق رائل نیوی کے اہلکار 59 سالہ بل پیری نے بتایا کہ ’ہم جلوس کو دیکھنے کے لیے ایک اچھی جگہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ملکہ نے ہمارے لیے جو کچھ کیا اس کو دیکھتے ہوئے باہر سونا کوئی بڑی بات نہیں۔‘
آئی ٹی ورکر شان میو ان افراد میں شامل تھے جو ملکہ الزبتھ دوم کی تعزیت کے لیے 14 گھنٹے قطار میں کھڑے ہونے کے بعد ویسٹ منسٹر ہال پہنچے تھے۔
انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ ناقابل یقین حد تک جذباتی تھا۔ وہ قوم کی نانی کی طرح تھیں۔ ہم سب انہیں یاد کریں گے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں